اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جاپان کی مرچوں والی آئس کریم مفت میں کھائیں ؟

جاپان میں چلی آئس کریم سیاحوں کو مفت میں فراہم کی جاتی ،لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ اگر اسے مکمل کھا پائیں تو۔ دوسری صورت میں آپ کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کا ایک گاؤں اپنی غیر معمولی مسالےدار ”ھبانیرو لیس “آئس کریم کے لیے مشہور ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ آئس کریم بالکل مفت فراہم کی جاتی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب آپ اسے کھا سکتے ہیں تو۔

تفصیلات کے مطابق یہ آئس کریم معمول کے مطابق تیار کی جاتی ہے جس کے بعدآئس کریم پرھبانیرو مرچ پاؤڈر چھڑکایا جاتا ہے، جو کہ کھانے میں کالی مرچ کی طرح کا ہوتا ہے۔

آئس کریم کھانے کی حامی بھرنے والے افراد سے دکان دار کی جانب سے ایک پیپر بھی دستخط کرایا جاتا ہے جس کے مطابق مرچیں لگنے کا ذمہ دار کھانے والا خود ہو گا۔