کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نیوٹرلز کو سمجھایا تھا،حکومت گرائی گئی تو نئے آنے والوں سے نہیں سنبھالی جائے گی، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیوٹرلز کو جس وقت سمجھایا وہ سازش ناکام بنانے کا وقت تھا، نیوٹرلز کو سمجھایا تھا کہ اگر حکومت گرائی گئی تونئے آنے والوں سے حکومت نہیں سنبھالی جائے گی ۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہماری معیشت خطرے میں ہے ملک کو ادھر لے جایا جا رہا ہے جہاں آج سری لنکا کھڑا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا سے سازش ہوئی اور یہاں بیٹھے جعفر اور میر صادق نے سازش کو کامیاب بنانے میں سہولت کاری فراہم کی ۔ جب سازش کو ناکام بنانے کا وقت تھا نیوٹرلز کو بیرونی سازش کے متعلق سمجھایا تھا۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکمران ان ملکوں کے کہنے کے مطابق معاملات چلا رہے ہیں جن ملکوں میں ان کے پیسے پڑے ہیں ۔پھر کہہ رہا ہوں ملک کو انتخابات کی جانب لے کر جانا چاہئیے۔ صرف انتخابات نہیں بلکہ صاف اور شفاف انتخابات کرانے ہوں گے۔ ملک میں شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک انتشار کی طرف جائے گا۔

عمران خان کہنا تھا کہ فیٹف میں کامیابی ملک کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ جب ہم اسمبلیوں میں اصلاحات کر رہے تھے یہ ہمیں بلیک میل کرتے رہے۔آج کامیابی کے گن گائے جا ئے رہے ہیں ۔امید ہے پاکستان جلد فیٹف کی لسٹ سے نکل جائے گا۔

ان کا کہنا تھا جب ہم نے حکومت چھوڑی توڈالر187 پر تھا آج ڈالر چند ماہ میں 210 تک پہنچ چکا ہے۔ ہم روس سے سستا تیل خریدنے جا رہے تھے۔مہنگائی کابوجھ عوام پر نہیں آنے دینا تھا۔

عمران خا ن نے کہا کہ آج وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل امریکی سفیر سےکہہ رہا ہے ہمیں ریلیف دلوا دیں۔