اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین نے چاند پر پانی کی کھوج لگا لی

چین کے خلائی مشن نےچاند پر پانی (H2O) کے آثار دریافت کر لیے ہیں ۔

نیچر کمیونیکیشن جریدے کے مطابق چین کے خلائی مشن کی چاند گاڑی چنگ اے-5 کی جانب سےجمع کردہ چٹانی نمونوں میں پانی (H2O) کے شواہد پائے گئے ہیں ۔

چاند گاڑی 2020 میں چاند پر اتری تھی جس نے چاند کی سطح سے جمع کیے گئے لاوے کے1اعشاریہ 7 کلو گرام ٹکڑوں کا سائنسی بنیادوں پر جائزہ لیا۔لاوے میں پانی کے شواہد ہائیڈروکسیل کی شکل میں پائے گئے (کرسٹل معدنیات) جسے اپیٹائٹ کہا جاتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق چاند پر پانی کی موجودگی نظام شمسی کے ارتقاء پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے۔ یہ دریافت چاندپر انسانی رہائش کے لیے ضروری پانی کے وسائل کے خواب کی تکمیل کے لیے ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔