اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹک ٹاکرز کے ساتھ شو کیوں چھوڑا،فیصل قریشی کیا کہتے ہیں ؟

معروف اداکار فیصل قریشی نے ٹی وی پر ٹک ٹاکر کے ساتھ شو کی میزبانی کو غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں ان کو ایک بڑا دھچکا لگا جس کے باعث شوچھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ رمضان میں محسوس ہوا کہ اس شو میں کچھ چیزیں بہت غلط چل رہی تھی جو کہ نہیں ہونی چاہئیے تھی ۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ پروگرام میں کام کرنے والے بچے بہت اچھے ہیں اور تمام ٹک ٹاکرز ان کو بہت عزت دیتے ہیں ۔ میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے۔ لیکن مجھے لگا کہ جو ہو گیا سو گیا اب آگے نہیں ہونا چائیے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جب پرگرام چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو پروگرام مینجمنٹ اور بچو ں نے انہیں بہت روکا لیکن میں فیصلہ کر چکا تھا۔