اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت اور بنگلہ دیش میں سیلاب ، 100 سے زائد ہلاکتیں ، لاکھوں افراد بے گھر

بنگلہ دیشی میڈیا نے 2004 کے بعد موجودہ صورتحال کو بدترین قرار دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش میں پری مون سون بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس سے60 زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کےحکام نےآنے والے دنوں میں مزیدسیلاب کا خدشہ ظاہر کیاہے۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں کے سلسلےمیں ملک کے مشرقی علاقے زیر آب آ گئے جس کے باعث اسکولوں کو امددی کیمپوں اور پناہ گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیلاب اور طوفانی بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جہاں اب تک 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ریاست بیہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے۔