اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بنی گالہ کے باہر اساتذہ کا احتجاج ، اسد عمر اور شیریں مزاری کی گاڑیاں روک لی

سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر خیبر پختونخوا سے آئے ینگ ٹیچرز کی جانب سے احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہو چکا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بنی گالہ پہنچے تو ان کی گاڑی کو مظاہرین نے گیٹ سے اندرداخل ہونے سے روک لیا۔ اسد عمر نے گاڑی سے اتر کر مظاہرین کے مطالبات سنے اورانہیں یقین دہانی کرائی کے آپ کی بات پارٹی چئیرمین تک پہنچا دی جائے گی ۔

اسد عمر نے اساتذہ سے گفتگو کے دوران کہا کہ آپ یہاں دیکھ کر خوشی بھی ہو رہی ہے اور تکلیف بھی ۔ تکلیف اس بات کی ہے کہ آپ قوم کے معمار ہیں آپ کو اس طرح سے یہاں دیکھ کر دکھ ہوا۔ خوشی اس بات کی کہ آپ سب متحد ہو کر اپنے حق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں ۔

اساتذہ نے اسد عمر سے ثالثی کا مطالبہ بھی کیا ،اسد عمر کی یقین دھانی پر انہیں اندر جانے کی اجازت دے دی گئی ۔ اس کے بعد شیریں مزاری کی گاڑی کو بھی روکا گیا جنہیں کچھ دیر بعد اند جانے دیا گیا۔