اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے گئے

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔

اسلام آباد ہائی کور ٹ میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے اعتراضات کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔الیکشن کمیشن حکام بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔

سماعت کے آغاز پر ہی الیکشن کمیشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے وفاقی حکومت کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کے استفسار پر الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات 60 سے 65 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں ۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ حلقہ بندیوں کے دوران اس بات کا خیال رکھا جائے کہ ووٹ ایک وارڈ سے دوسری وارڈ میں منتقل نہ ہوں ۔