اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,484FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

منال خان پر امریکی ماڈل کائیلی جینر کاناشتہ چرانے کا الزام

سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر پاکستانی اداکارہ منال خان کی تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے امریکی ماڈل اور سلیبرٹی کائیلی جینر کے ناشتے کی تصاویر چرا کر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لگائی ہیں ۔

پیر کےروز کائیلی جینر نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر ایک بہت ہی دلفریب دکھنے والے ناشتے کی تصاویر اپلوڈ کی ۔ ناشتے میں بہت سے پھل اور مشروبات ایک ٹرے میں رکھے دکھائے گئے ۔

اس کے بعد یہی تصاویرپاکستانی اداکارہ مینال خان نے اپنے انسٹا اسٹوری پر لگا دی ۔سوشل میڈیا صارفین نے اسے چوری قرار دیتے ہوئے منال خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور دلچسپ تبصرے اور میمز شیئر کی ۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ کیا منال خان واقعی یہ سوچتی ہیں کہ ہم میں سے کوئی بھی کائلی جینر کو فالونہیں کرتا یا نہیں جانتا؟

ایک صارف نے لوگوں کو اطمنان رکھنے کی تلقین کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پی آئی اے کا کسٹمائیڈ منیو ہے جو کہ کائیلی جینر اور منال کو گلگت کے ہوائی سفر میں پیش کیا گیا ہے۔