اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایلن مسک کا ٹرانس جینڈر بیٹا ولدیت سے باپ کا نام ہٹوانے کے لیے عدالت پہنچ گیا

ٹیسلا، اسیپیس ایکس اور ٹوئٹر کے مالک ایلن مسک کےٹرانس جینڈر بیٹےنے جنس اور اپنی شناخت تبدیل کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایلن مسک کے 18 سالہ بیٹےزاویر مسک نے لاس اینجلس کی ایک مقامی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کے نام کے ساتھ سے حقیقی باپ کا نام ہٹا کر ان کی والدہ کا نام لگایا جائے ۔ جبکہ وہ اپنا نام جنس تبدیلی کے بعد مونس کر لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق 18 سالہ زاویر مسک اپنا نام ویویان جینا ولسن رکھنا چاہتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ایلن مسک اور جینا ولسن میں علیحدگی 2008 میں ہوئی تھی ۔ ایلن مسک کے 5 بچے ہیں جو کہ والدہ کے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔ میڈیا کے مطابق 18 سالہ زاویر اور ان کے والد ایلن مسک کے درمیان اختلافات کی کوئی وجوہات سامنے نہیں آئیں ۔