اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بارش میں کرکٹ، شاہین شاہ کی بولنگ پر شاہد آفریدی کے چھکے، وڈیو وائر ل

ملک میں جاری شدید گرمی کا زور توڑنے کے لیے گزشتہ 2 روز میں بال خوب ب گرجےاور جم کر برسے ۔ گرمی کی شدت میں کمی ہوئی تو شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی نے آپس میں ایک فیملی میچ رکھ لیا جس کی وڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں ۔

وڈیو میں شاہین شاہ آفریدی کو بولنگ کراتے جبکہ شاہد آفریدی کو بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ وڈیو میں قومی فاسٹ بولرحارث روؤف کو بھی دیکھا گیا۔

وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تومستقبل کے سسر اور داماد ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں آ گئے ۔

سوشل میڈیا پر آفریدی سنیئر اور آفریدی جونیئر کے فینز نے اس فیملی میچ کو خوب سراہا۔