اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اقتدرار میں واپسی کے لیے کسی غیر ملکی طاقت کی گود میں نہیں کھیلیں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتدار میں واپسی کے لیے کسی غیر ملکی طاقت کی گود میں ہر گز نہیں کھلیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کو انڑ ویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کرپشن کے الزامات کے بغیر کسی حکومت کو سازش کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی صورتحا ل میں پاکستان کو روس سے تیل ، گندم اور گیس کی ضرورت تھی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ بھی ہوتا ہےبھارت اس کا الزام پاکستان پر لگاتاہے۔ پاک بھارت کے مابین پائیدار امن صرف اور صرف مسئلہ کشمیرکے حل کے ساتھ ہی جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو تسلیم کرلینا چائیے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں ، دنیا کو اس حقیقت کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔