اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نواز شریف کا دور بین اور خوردبین سے احتساب کیا گیا ، احسن اقبال

وفاقی وزیرترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں وہی ترامیم کی جن کے حق میں عمران خان خود وزنی دلائل دے چکے ہیں ۔عدالتوں نے بھی اپنے حکم ناموں میں نیب قوانین میں ترامیم کا واضح حکم دیا۔نیب کو آئین اور قانون سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترامیم کی گئی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا 4 سال میں سیاہ وسفید کے مالک رہنے والے عمران خان نے اپنے دور میں مجھ پر بیسیوں کیس بنوائے میں بار بار شہزاد اکبر اور عمران خان کو چیلنج کرتا رہا کہ ہمارے دور کے منصوبوں میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت کر کر کے دکھا دیں اور یہ نہیں کر پائے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اشاروں پر ناچنے والا نیب اور اس کا چیئرمین ایک بار بھی یہ ثابت نہیں سکا کہ کس نے خورد برد کیا یا منصوبوں میں کک بیک لی ۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سال کے دوران صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنا بنا کر حکومت کی گئی ۔ نواز شریف کا دوبین اور خووردبین سے احتساب کیا گیا ۔پاکستان اور چین کے درمیان بھی تعلقات خراب کیے گئے سی پیک منصوبے کو عمران خان نے تباہ کر کے رکھ دیا۔

عمران خان نے اپنے دور میں چندہ دینے والوں کو کرپشن کی کھلی چھٹی دے رکھی تھی ۔ عمران خان کو خود یاد نہیں رہتا کہ کل کیا بیان دیا تھا ۔4 سال تک سیاہ و سفید کے مالک رہنے والے عمران خان کا صرف ایک ہی خواب تھا کہ اس کے تمام سیاسی مخالف جیلوں میں پڑے رہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان کو ابھی اپنے 4 سالوں کا جواب دینا ہے۔عوام سے معافی مانگنے کی بجائے یہ ابھی بھی ہم پر الزام تراشی کر رہے ہیں ۔