اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اللہ کو حاضرناظر جان کر کہتا ہوں میں نے سوچا تک نہیں تھا کس کو آرمی چیف بنانا ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے سوچا تک نہیں تھا کہ نومبر میں کس کو آرمی چیف لگانا ہے۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ڈر تھا کہ کہیں میں جنرل فیض کو آرمی چیف نہ لگا دوں ۔ان کو ڈر تھا کہ اگر لفٹیننٹ جنرل فیض آرمی چیف بن گئے تو ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے تھے۔ ہم نے اس متعلق یہی فیصلہ کیا تھا کہ نومبر میں وقت آنے پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ نیوٹرلز سے پوچھانا چاہتا ہوں کہ گھر پر ڈاکہ پڑے تو چوکیدار نیوٹرل کیسے رہ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کی ضرورت نہیں تھی مجھے ان کی طرح اپنی چوریاں تو نہیں چھپانی تھی ۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی ہمیشہ اپنی چوریاں بچانے کے لیے اپنی مرضی کا آرمی چیف لانے کی کوشش کی ، ہمیشہ سے یہی کہتا رہا ہو ں کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے مفادات ایک ہیں ۔یہ الیکشنز میں ہمیشہ ایک دوسرے کے مخالف رہے اپنے مفادات نظر آئے تو میرے خلاف متحد ہو گئے ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جس ملک کا نیب رانا ثنااللہ کے ماتحت ہو اس ملک میں انصاف کا کیا حال ہو گا۔انہوں نے اپنی چوری بچانے کے لیے احتساب کے اداروں کی قبر کھود ڈالی ۔الیکشن کمیشن بھی اپنی ساکھ کھو بیٹھا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ان دونوں بڑی پارٹیوں کو فوج سے خطرہ ہے، ان دنوں کی چوری کی رپورٹس آئی ایس آئی کے پاس پڑی ہیں ۔نواز شریف اور زرداری مل کر چوری کے پیسے سے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ۔