اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان اب نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کرے گا،مریم نواز

مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ بہت گہرا صدمہ پہنچا ہے بیچارے کو۔

مریم نواز نے کہا کہ جتنی محنت اس نے شہباز شریف پر جھوٹے کیسز بنا کر ان کو فاؤل پلے کے ذریعے میدان سے آوٹ کرنے پر کی تھی، اللّہ نے وہ چال اسی پر الٹ دی۔ اسی حسد اور صدمے میں اب اسکی باقی زندگی بھی گزرنے والی ہے،عادت ڈال لو۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان بڑبڑایا کرے گا کہ شہباز شریف نے سفیر کو کیک کھلایا، شہباز شریف نے شیروانی پہن لی، شہباز شریف وزیر اعظم بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا رہے گا خرم دستگیر نے یہ کہہ دیا۔ امریکا نے سازش کر دی، دھاندلی ہو گئی،قسم سے اسکی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔