اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بکری کے بچے کے 19 انچ لمبے کان

صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے محمد حسن ناریجو کے گوٹ فارم میں ایک بکری کے بچے نے جنم لیا جس کے کان اس کے قد سے بھی زیادہ طویل ہیں ۔

لیڑی نسل کے اس بکری کے بچے کےکان اس کے کھڑے ہونے پر بھی زمین کے ساتھ چھوتے ہیں ۔ بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ اس بکری کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے خواہش مند ہیں ۔

بکری کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نسل کے جانوروں کے کان عمومی طور پر لمبے ہوتے ہیں لیکن سمبا کے کان غیرمعمولی طور پر طویل ہیں ۔اس وجہ سے یہ دنیا کے سب سے لمبے کانوں والا بکرا بن سکتا ہے۔

بکری کے مالک کا کہنا ہے کہ سمبا کی خاطر مدارت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے اس کی حفاظت اور دیکھ بال کے لیے ایک ملازم بھی معمور ہے۔

بکری کے مالک نے بتایا کہ ان کو عرب ممالک سے کافی آفرز ہو چکی ہیں لیکن وہ گینز بک میں نام درج کروانے کے لیے کوشاں ہیں ۔