اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغانستان میں زلزلہ : طالبان نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کر دی

افغانستان میں تباہ کن زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں ۔ طالبان حکومت نے عالمی برداری سے امداد کی اپیل کی ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک ریلیف کے عمل میں افغان شہریوں کی امداد کریں کیونکہ تمام شہری اور حکومت اپنی مدد آپ بحالی کے کاموں کی طاقت اور استطاعت نہیں رکھتے۔

حکام کاکہنا ہے کہ ایسا تباہ کن زلزلہ ملک میں کئی دہائیوں سے نہیں آیا۔ زلزکے باعث کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں ۔

عالمی میڈیا کے مطابق منگل کے روز آنے والے 6 اعشاریہ 1 شدت کے زلزلے میں افغانستان میں ہلاکتیں 1500 سے تجاوز کر چکی ہے ہیں جبکہ 25 سو کے قریب لوگ زخمی ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں میں ابھی تک ریلیف کے عمل کا آغاز نہیں ہو سکا۔ مواصلات کے نظام کی تباہی کے بعد مقامی لوگ اپنی مدد آپ ریلیف کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

زلزلے میں افغان صوبہ پکتیکا شدید متاثر ہوا ہے جہاں ابھی بھی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔