اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہم ساری ساری را ت بیٹھ کر آئی ایم ایف سے بات کرتے ہیں ،اس لیے ملک دیوالیہ ہونے سے بچا، مفتاح اسماعیل

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ کے دوران ملکی حالات بہتری کی طرف آنا شروع ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 روز ان کی حکومت میں وہ پہلے دن تھے جب پٹرولیم مصنوعات میں حکومت کو نقصان اٹھانا نہیں پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ چند دن تک چین سے پاکستان میں پیسے منتقل ہو جائیں گے جس کے بعد حالات بہتری کی طرف آنا شروع ہو جائیں گے ۔ چین کے ساتھ گزشتہ روز2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کا معاہدہ دستخط ہوا ہے۔آئی ایم ایف سے بھی معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں جتنا بھی ٹیکس لگایا اس سے غیرب عوام متاثر ہوئی ۔ ہم نے امیر پر ٹیکس لگایا ہے۔ شوگر ملوں پر بھی مزید ٹیکس لگایا گیا ہے۔وزیر اعظم کے بیٹوں کی فیکٹریوں پر اور میری فیکٹری پر بھی مزید ٹیکس لگا ہے۔ ہم نے امیروں سے ٹیکس لے کر غریبوں کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔عمران خان نے 80 فیصد سے زیادہ قرضہ لیا ،یہ ملک کو دوالیہ کرنے کی نہج پر چھوڑ کر گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 120ارب روپے کا خسارہ چھوڑ کر گئے تھے۔پٹرولیم مصنوعات کی سبسڈی ختم کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔ پٹرولیم مصنوعات پرحکومتی اخراجات سے زیادہ کی سبسڈی دی گئی تھی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتا ہوں اگر عالمی منڈیوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی تو پاکستان میں بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق غریب کو ریلیف پہنچانے میں تمام وسائل استعمال کریں گے۔