وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کو اعتبار نہیں رہا ، مشکلات ابھی باقی ہیں ۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔
اسلام آباد میں پارٹی سینٹرز سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شکست کا یقین ہو ا تو اس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دی ۔عمران دور میں آئی ایم ایف سے معائدہ ہوا تھا کہ لیوی اور سیلز ٹیکس میں اضافہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں ۔سابقہ دور میں آئی ایم ایف سے معائدے کی پاسداری نہیں کی گئی لیکن اب ہمارے آئی ایم ایف سے معاملات طے پا چکے ہیں ۔تاریخ میں پہلی بار اصل ٹیکس لگائے جا رہے ہیں ۔
شہباز شریف نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔آج قوم عمران خان کے دور کے غلط فیصلوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔سابقہ حکومت میں خزانہ خالی کیا گیا اور فافیا کی موجیں کرائی گئیں ۔
ان کاکہنا تھا کہ تیل اور گیس کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق رکھیں گے۔ آئی ایم ایف کو ابھی اعتبار نہیں اس لیے مشکل فیصلے ابھی آنے ہیں ۔