اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سوشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی کے خلاف الزامات کی نئی چارج شیٹ

این سی بی نے 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے سلسلے میں زیر تفتیش منشیات کے معاملے میں ان کی اس وقت کی گرل فرینڈ اداکار ریا چکرورتی اور ان کے بھائی اشوک چکرورتی سمیت تمام 35 ملزمان کے خلاف الزامات کا مسودہ پیش کیا ہے۔

این سی بی کی جانب ملزمان کے خلاف نارکوٹیکس ایکٹ کی بنا پر عدالت میں چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ عدالت12 جولائی کو سماعت کے دوران این سی بی کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گی ۔
ڈرافٹ چارج شیٹ میں استغاثہ نے شوک اور ریا پر نشہ آور اشیاء کے استعمال پر فرد جرم عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس کے علاوہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے لیے نشہ آور اشیاء کی خریداری اور ادائیگی کا الزام عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ایک بیان میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اتل سرپانڈے نے کہا کہ عدالت چارج فریم کرنے والی تھی لیکن کچھ ملزمان کی جانب سے ڈسچارج کی درخواستیں داخل کیں گئی ہیں جس سے عمل میں تاخیر ہوئی۔

عدالت نے کہا ہے کہ برطرفی کی درخواستوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وہ الزامات طے کرے گی۔ سماعت کے دوران ریا، شوک اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔

عدالت نے مزید سماعت 12 جولائی کو ملتوی کر دی ہے۔

ستمبر 2020 میں کیس میں گرفتاری کے بعد ایک ماہ سے زائد عرصے تک حراست میں رہنے کے بعد ریاچکرورتی ضمانت پر ہے۔