اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آن لائن گیمنگ کی لت، بیٹے نےریٹائرڈ فوجی افسرکے اکاؤنٹ سے39 لاکھ روپے اڑا دیے

بھارتی شہر آگرہ کے ایک ریٹائرڈ فوجی افسرکے اکاؤنٹ سے اس کے بیٹے کی گیم کھیلنے کی لت کی وجہ سے 39 لاکھ روپے کاٹ لیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریٹائرڈ فوجی نے ایک ماہ قبل رینج سائبر پولیس کو شکایت کی تھی کہ اس کے اکاؤنٹ سے 39 لاکھ روپے نکالے گئے ہیں۔ لیکن یہ پیسے کہا گئے اس کو علم نہیں ۔متاثرہ شخص کا موقف ہے کہ اس کو نہ تو کوئی میسج موصول ہوا اور نہ کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ کی۔

سائبر سیل کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ رقم پہلے پے ٹی ایم ایپ پرایک خود ساختہ کوڈ کے ذریعے منتقل ہوئی ۔ اس کے بعد سنگاپور کے بینک کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی ۔ یہ اکاؤنٹ دی کرافٹن کمپنی کا ہے۔ کمپنی بیٹل گراؤنڈ موبائل انڈیاکے نام سے آن لائن گیمز کھلاتی ہے۔ یہ گیم پچھلے کچھ مہینوں میں ہندوستان میں بہت مقبول ہوا ہے۔

گیم میں آگے بڑھنے کے لیے ہتھیار خریدنے ہوتے ہیں جو کہ صرف کلک کرنے سے موبائل سے آٹومیٹک طریقہ کار کے مطابق کوڈ جنریٹ کرنے کے بعد اکاؤنٹ سے پیسے کاٹ لیتا ہے۔