اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پانی کی بات چھوڑو ،ہم قطرہ نہیں دیتے،سدھو موسے والا کا آخری گیت ریلیز کر دیا گیا

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فری اسٹائل ریپر سدھو موسے والا کے قتل کے بعد ان کا آخری گیت یو ٹیوب پر ریلیز کر دیا گیا۔

15 گھنٹوں کے بعدموسے والا کا آخری گیت 13 ملین سے بھی زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔گانے کے بول، میوزک اور کمپوزنگ سدھو موسے والا نے خود کی تھی ۔

سدھو موسے والا کا آخری گیت (ایس وائی ایل) سکھ کمیونٹی کے حقوق اور پنجاب میں پانی کی تقسیم کے بارے میں ہے۔گانے میں سدھو موسے نے بھارت میں سکھوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور بھارتی پنجاب کی تقسیم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یاد رہے کہ 28 سالہ موسے والا کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لے چکے تھے۔ اس کے علاوہ، وہ بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں بھی پیش پیش رہے۔