اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پی سی بی کے بوڑ آف گورنرز کا اجلاس، کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 69 واں اجلاس۔ مالی سال 2022-23 کے لیے آپریشنل سرگرمی پر مبنی سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی ۔

پی سی بی نے 15 بلین روپے کے اخراجات کا بجٹ رکھا ہے، جس کا تقریباً 78 فیصد کرکٹ سے متعلق سرگرمیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ اس میں 2022-23 کے کرکٹ سیزن میں مرداور خواتین کرکٹرز کے بین الاقوامی اور ڈومیسٹک کرکٹ ایونٹس کے لیے اضافی ٹورنامنٹس،پاکستان سپر لیگ 8 اور پاکستان جونیئر لیگ کے لیے بہتر مرکزی معاہدے شامل ہیں۔

اجلاس میں عملے کی دیکھ بھال کے طور پر بچوں کی تعلیم میں معاونت کے لیے نچلے عملے کے لیے اسکولنگ الاؤنس متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی ۔

اجلاس میں کھلاڑیوں کے سینٹرل کانٹریکٹس میں ریڈ اور وائیٹ بال کے معائدوں کو الگ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے بڑھا کر 33کر دی گئی ۔اس کے علاوہ نوجوان کھلاڑیوں اوربین الاقوامی کرکٹ کے دروازے پر دستک دے رہے تمام فارمیٹس کے پلیرز کے لیے ڈی کیٹگری متعارف کرائی گئی ہے۔

ٹیم کے کپتان کو بھی اضافی الاؤنس دیےجائیں گے جبکہ ٹیم میں کھیلنے والت باقی کھلاڑیوں کو بھی مراعات دی جائیں گی جس کا مقصد ایلیٹ کھلاڑیوں کے کام کا بوجھ کم کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہےکہ جب بھی وہ پاکستان کے لیے کھیلیں تو وہ مکمل طور پر فٹ، تیار اور تازہ دم ہوں۔

خواتین کے سنٹرل کنٹریکٹس میں بھی 15 فیصد اضافہ ہوگا۔جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے پول کو 20 سے بڑھا کر 25 کھلاڑیوں تک کیا جائے گا۔

پی سی بی جلد ہی 2022-23 کے لیے مردوں اور خواتین کے سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کا اعلان کرے گا جو یکم جولائی 2022 سے نافذ العمل ہوں گے۔