اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی سپریم کورٹ نے خواتین کے اسقاط حمل کا حق ختم کردیا

اسقاط حمل کے حق کو امریکی سپریم کورٹ نے تقریباً 50 سال بعدروبنام ویڈ کیس کے فیصلے میں منسوخ کیا۔

امریکی سپریم کورٹ کےبینچ میں شامل 6 ججزنے کیس کے حق میں جبکہ 3 نے مخالفت میں فیصلہ سنایا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین خواتین کو اسقاط حمل کا حق نہیں دیتا اس لیے یہ حق عوام اور ان کے نمائندوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے بعد مختلف ریاستوں میں اس قانون کے متعلق نئے سرے سے قانون سازی کی جائے گی ۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امریکی خواتین کی تولیدی صحت کا نظام بد ل دے گا۔فیصلے کے بعد امریکی ریاستیں اس متعلق انفرادی طور پر قانون سازی کرنے کی پابند ہوں گی ۔