اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,749FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وقار یونس نے میرا کیریئر تباہ کر دیا، احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے بلے باز احمد شہزاد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر ہونے کا ذمہ دار سابق فاسٹ بولر اور قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس کو قرار دیا ہے۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ وقار یونس نے ان کےخلاف کرکٹ بورڈ میں ایک رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ احمد شہزاد آوٹ آف فارم ہیں اس لیے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلانی چاہئیے۔

ان کا کہناتھا کہ وہ رپورٹ خود تو نہیں دیکھی لیکن کرکٹ بورڈ کے ایک اہم شخص نے انہیں بتایا تھا کہ وقار یونس نے عمر اکمل اور ان کے متعلق رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کرائی تھی جس میں انہیں قومی اسکوارڈ سے ڈراپ کیے جانے کا کہا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وقار یونس کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہو گیا۔

سابق اوپنر نے سنیئر کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے سنیئر کھلاڑیوں نے بھی بد قسمتی سے انہیں سپورٹ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور میرا کیریئر ایک ساتھ ہی شروع ہوا تھا۔ دھونی کی رہنمائی میں کوہلی دنیا میں نام پیدا کر گیا،بدقسمتی سے ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوتا۔ ہمارے لوگ دوسروں کی ترقی سے جلتے ہیں اور کسی کو آگے جاتا دیکھ کر ٹانگیں کھینچنے لگتے ہیں ۔