اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چوہدری شجاعت نے اپنے بھائی وجاہت حسین کے بیان کو بے ہودہ قرار دے دیا

مسلم لیگ ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بھائی وجاہت حسین کی جانب سے نئی پارٹی بنانے کے اعلان پر رد عمل میں کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی سینکڑوں پارٹیاں ہیں ایک اور پارٹی بن جائے گی تو کیا فرق پڑے گا۔

چوہدری شجاعت نے بھائی کے بیان کو بے ہودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وجاحت حسین نے ملک کے سابق صدر آصف زرداری پر الزامات عائد کیے ہیں اور میرے بیٹوں پر بھی ڈالرز لینے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر ہی میرے بیٹے خاموش ہیں ۔ میں نے اپنوں بچوں کو ہمیشہ سچ بولنے کی تلقین کی ہے اور وعدے کی پاسداری کرنا سیکھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے کہنے پر ہی میرے بیٹوں نے شہباز شریف کو وزیر اعظم کا ووٹ ڈالا ۔آصف زرداری نے ہمارے گھر آ کر ہمیں مبارکباددی ۔ہم نے کسی سے کوئی وزارت نہیں مانگی ۔

ان کا کہنا تھا کہ وجاہت حسین نے طارق بشیر چیمہ پر بھی بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔انہوں نے میرے بیٹوں کو مانگے تانگے کے وزیر بھی کہا اور کہا کہ میرے بیٹوں کاکوئی حلقہ نہیں ہے۔میں وجاہت حسین کی باتوں کاجواب کسی روز گجرات میں جا کر عوام کے سامنے دوں گا اور بتاؤں گا کہ کس کا کون سا حلقہ ہے۔