اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

برطانوی شہری کو10 ماہ قبل دریا میں کھویا ہوا فون واپس مل گیا

کئی ماہ قبل برطانوی دریا میں گرنے والا موبائل فون شہری کو واپس کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 ماہ قبل برطانیہ میں وائیے نامی دریا میں ایک شخص کا آئی فون پانی میں گرا تھا جو اسے واپس مل گیا ہے۔مزید حیرت کی بات تو یہ ہے کہ 10 ماہ پانی میں ڈوبے رہنے کے باوجود بھی موبائل فون ٹھیک کام کر رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہری میگوئل اپنے اہل خانہ کے ساتھ دریا کنارے چہل قدمی کر رہا تھا کہ اس کی نظر کیچڑ میں دھنسے ہوئےایک موبائل فون پر پڑی جسے وہ اٹھا کر گھر لے آئے۔

میگوئل کے مطابق اس نے موبائل فون کو خشک کیا اور بعد میں جب موبائل آن کرنے کی کوشش تو آن نہیں ہو رہا تھا ۔میگوئل کاکہنا ہے کہ جب اس نے موبائل کوچارجر کے ساتھ لگایا تو یہ آن ہوگیا۔

میگوئل نے فون کی تصاویراور اس کی لاک اسکرین پر لگی خاتون اور مرد کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے مالک کی تلاش شروع کی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پوسٹ کو ہزاروں بار شیئر کیا گیا اور تصویر میں موجود شخص کی شناخت سکاٹ لینڈ کے رہائشی اوون ڈیوس کے نام سے ہوئی۔

ڈیوس کا ہنا تھا کہ دریا میں کشتی رانی کے دوران فون پانی میں گر ا ، انہیں فون ملنے کی کوئی امید نہیں تھی لیکن اب 10 ماہ بعد موبائل فون ملنے پر وہ حیران ہیں۔