اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کولمبیا: بل فائٹ کے دوران اسٹیڈیم گرنے سے 5 افراد ہلاک

کولمبیا میں بیل فائٹ کے دوران گرانڈ سٹینڈ گرنے سے کم از کم 5افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 146 کلومیٹر ایل ایسپینل شہر میں منعقد ہونے والے روایتی کورالیجا بل فائٹ فیسٹیول کے دوران 3 منزلہ لکڑی کے اسٹینڈ کا ایک حصہ گر گیا۔

سوشل میڈیا وائرل فوٹیج میں اس لمحے کو دکھاجا سکتا ہے، حادثے کے وقت اسٹیڈیم میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

واقعے کے بعد افراتفری کے درمیان، بیل میدان سے فرار ہوگیا، جس سے شہر کی گلیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سول ڈیفنس نےہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔