اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ابرارالحق نے ”نچ پنجابن “ گانا چرانے پر بھارتی کمپنی کو قانونی نوٹس بجھوا دیا

معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے” نچ پنجابن“ گانا چوری کرنے کے الزام میں بھارتی کمپنی مووی باکس کے خلاف برطانیہ میں قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ابرارالحق کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا کہ انہوں نے برطانیہ میں مووی باکس نامی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ان کے وکلاء نے کمپنی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ ابرار الحق کا مشہور زمانہ گانا نچ پنجابن 2002 میں ریلیز کیا گیا تھا کہ جبکہ گزشتہ ماہ بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی نئی فلم جگ جگ جیو میں گانے کاری میک ورژن پیش کیا گیا جس پر ابرار الحق نے کرن جوہر پر ان کا گانا چرانے کا الزام لگایا تھا۔

میوزک کمپنی ٹی سیریز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے برطانوی میوزک کمپنی مووی باکس سے گانے کے رائیٹ خریدے ہیں جس کے بعد ابرار الحق نے مووی باکس کو قانونی نوٹس بجھوایا ہے۔