اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جونی ڈیپ جلد ی ہی ”جیک سپیرو “کے کردار میں نظر آئیں گے

ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور ”پائیریٹس آف دی کریبین “سے شہرت پانے والے اداکار ”جونی ڈیپ “ایک بار پھر سے ”جیک سپیرو “کے کرادر میں نظر آئیں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق 2018 میں”پائیریٹس آف دی کریبین “کےسیزن 5” ڈیڈ مین ٹیلز نو ٹیلز “کے بعد جونی ڈیپ کا معائدہ فرنچائز سے ختم ہو گیا تھا ۔

2018 میں ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے الزامات کے بعد فلم بنانے والی کمپنی ڈزنی نے انہیں فرنچائز سے نکال دیا تھا جس کے بعد جونی نے خود بھی کمپنی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا اظہار کیا تھا۔ جونی کا کہنا تھا کہ کمپنی انتظامیہ نے یکطرفہ الزامات اور عدالتی فیصلے کے بغیر انہیں قصور وار ٹھہرایا ہے۔

تاہم اب جونی کی جانب سے فلم کے اگلے سیکویل میں ان کی شمولیت کا اظہار سامنے آیا ہے اور انہوں نے اس متعلق خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جونی اور ان کے مداح فلم کے اگلے سیکول کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ سابقہ بیوی ایمبر ہرڈ کے الزمات غلط ثابت ہونے کے بعد جونی ڈیپ کی مقبولیت میں ایک بار پھر سے بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد سے جونی ڈیپ کو ہالی ووڈ فلموں کی آفرز بڑھتی جا رہی ہیں ۔