اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی صورتحال ،کس کے پاس کتنے ارکان ؟

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے دوبارہ سے ووٹنگ کی جائے گی ۔

حکومتی اتحاد

حکومتی اتحاد کی بات کی جائے تو پنجاب کے ایوان میں (ن) لیگ کے پاس177 ارکان کی حمایت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں (ن) کے 165،پیپلزپارٹی کے7،آزاد ارکان 4 جبکہ 1حمایتی رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔

(ق) لیگ اتحاد

دوسری جانب 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے183 ارکان پنجاب اسمبلی میں پہنچے۔تحریک عدم اعتماد کے بعد 25 ارکان نا اہل ہوئے تویہ تعداد 158 رہ گئی ۔

(ق) لیگ کے 10ارکان بھی اگر ملا لیے جائیں تو یہ تعداد 168 بنتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک رکن اسمبلی چوہدری نثار بھی ہیں جو ابھی تک کسی کی حمایت نہیں کر رہے۔

پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کو منتخب ہونے کے لیے173 ووٹ درکار ہیں ۔