اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رمیز راجہ نے احمد شہزاد کے بیان کو ناکامی اور مایوسی قرار دے دیا

پی سی بی کے چیئرمین زمیز راجہ کا احمد شہزاد کی جانب سے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر لگائے گئے الزمات پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

رمیز راجہ نے پریس کانفرنس میں احمد شہزاد کے بیانات پر کہا کہ جب کوئی بھی کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوتا ہے تو وہ اس کے صبر ،تحمل اور مزاج کا امتحان ہوتا ہے۔

انہوں کے احمد شہزاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بہتر ہے کہ اپنے بلے کو بولنے دیں ،آپ ٹیم سے باہر نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود کی مثال ہم سب کے سامنے ہے،انہوں نے بہترین اسکور کیا دوبارہ ٹیم میں جگہ بنائی ۔

یاد رہے کہ سابق اوپنر احمد شہزاد نے ایک انٹرویو میں ٹیم سے نکالے جانے کا الزام وقار یونس پر لگاتے ہوئے کہا کہ تھا کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کی ان کے خلاف جمع کرائی گئی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے ۔