اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سشمیتا سین کو زندگی میں کتنی بار محبت ہوئی ،اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

بالی کی معروف ادکارہ اور سابق مس ورلڈ سشمیاسین 2 گود لی ہوئی بیٹیوں رینی اور الیسا کی ماں ہیں ۔

سشمیتا سین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شادی نہ کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کی ۔ادکارہ نے کہا کہ رینی کو گود لینے کے بعد ان کی زندگی میں آنے والے تمام مرد بیٹیوں کو لے کر میری ترحیحات سے واقف تھے۔

سشمیتا سین نے اکشے کمار کی اہلیہ اور سابق اداکارہ ٹونکل کھنا کو دیے ایک انٹریو میں کہا کہ میں نے یہ کبھی نہیں سوچا کہ میری زندگی میں آنے والا مرد میری بیٹیوں کی بھی ذمہ داری لے لیکن کوئی بھی مرد یہ بھی کہنے کا حق نہیں رکھتا کہ میں اپنی بیٹیوں سے الگ ہو کر کسی کے ساتھ رشتے میں بندھ جاؤں کیونکہ میں جانتی ہوں کہ عمر کے ایک خاص حصے تک میری بیٹیوں کومیری خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں چند متاثر کن مردوں سے ملی لیکن ان سے شادی نہ کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کہ وہ مایوس کن تھے۔شادی نہ کرنے کے فیصلے پر بیٹیوں کی جانب سے رکاوٹ نہیں ہے۔

سشمیتا نے کہا کہ بیٹیوں نے میری زندگی میں آنے والے لوگوں کو کھلے دل سے قبول کیا اور کبھی ان سے منہ نہیں بنایا۔بیٹیاں مہربان طبعیت کی مالک ہیں ۔جو بھی میری زندگی میں آیا بیٹیوں نے ہمیشہ احترام اور اخلاق کا ثبوت دیا۔

سشمیتا نے اس راز سے بھی پردہ اٹھایا کہ وہ زندگی میں 2 سے 3 مرتبہ شادی کرنے کے بلکل قریب پہنچ چکی تھیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا،اگر ایسا ہو جاتا تو مجھ سے منسلک رشتوں پر ناجانے کیا قیامت ٹوٹتی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اداکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ رومن شال سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔تاہم ان کی دوستی ابھی بھی قائم ہے۔