اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کی موت کی وجہ دانیہ بھی ہے، خلیل الرحمان قمر

معروف رائیٹر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کے حوالے سے بھی بات کی۔

خلیل الرحمان قمر نے انٹرویو کے دوران سوال کے جواب میں کہا کہ عامر لیاقت کو کسی دین دار عورت سے شادی کرنا چاہئیے تھی ۔یہ میرا ذاتی خیال ہے کہ ہم مرد زندگی میں کئی بار بہت بڑی غلطیاں کر جاتے ہیں ۔میں یہ سمجھتا ہوں کہ دانیہ بھی عامر لیاقت کی موت کی ذمہ دار ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ جب ایسی لڑکیوں سے شادی کی جاتی ہے تو اس کے نتائج بھی ایسے ہی ملتے ہیں ۔ عامر لیاقت کو کسی دین دار لڑکی سے شادی کرنی چاہئیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت کی موت کی وجہ بھی انہیں نتائج کے باعث ہوئی ۔ایسی بیوی کیا بیوی کہلانے کے قابل ہے جو شوہر کی خواب گاہ کی تصاویر بناتی ہو۔ہمارے معاشرے اگر یہی کام مرد کرے تو طوفان برپا ہو جائے گا۔