اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مہیش بھٹ کی کس بات پر سشمیتاسین نےسیٹ پر رونا شروع کردیا

بالی ووڈ کی معروف ادکارہ اور سابق مس ورلڈ سشمیتا سین نے اپنے ایک حالیہ انٹریو میں ماڈلنگ سے بالی ووڈ کے سفر کے متعلق کھل کر بات کی ۔

اداکارہ نے کہا کہ جب 1994 میں وہ مس ورلڈ بنی توان کے دماغ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ اب مجھے بالی ووڈ میں جانا ہے یا اداکاری کے سفر کا آغاز کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیش بھٹ نے سب سے پہلے انہیں فلم دستک کے لیےآفر کی ۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے مہیش بھٹ کو منع کر تے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اداکاری نہیں آتی اور نہ ہی میں نے کبھی اس متعلق سوچا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں ایک اچھی اداکارہ ثابت نہیں ہو سکوں گی ۔اس پر میش بھٹ نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو لیکن مجھے خود پر یقین ہے کہ میں اچھا ہدایت کار ہوں ۔

انہوں نے اپنی پہلی فلم کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے ایک واقعہ سنانے ہوا کہا کہ دستک فلم کی شوٹنگ کے دوران مہیش بھٹ نے انہیں ایک بار 50 کے قریب لوگوں کے سامنے ڈانٹا اور ان پر چلاتے ہوئے کہا کہ تم اداکاری سے ایسے جان چھڑوا نہیں سکتی ۔

ادکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس وقت مجھےبہت غصہ آیا مہیش بھٹ میرا بازو پکڑتے اور میں چھڑوا کر بھاگ رہی تھی تب مہیش بھٹ نے کہا کہ یہی غصہ جاکر اب کیمرے پر دکھاؤاور اس کے بعد میں نے غصے میں ہی شوٹنگ مکمل کی۔