اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,974FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جہنم میں فرار ہونے کا کوئی راستہ نہیں ہو گا،فیروز خان کی مفتاح اسماعیل پر کڑی تنقید

پاکستان ڈرامہ اسٹار فیروز خان نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

فیروزخان نے انسٹا گرام اسٹوری پر مفتاح اسماعیل کا وہ بیان شیئر کیا جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ جب میں ٹی وی پر نظر آتا ہوں تو لوگ پیٹرول پمپس کی جانب بھاگنے لگتے ہیں ۔

فیروز خان نے اس بیان پر رد عمل میں کہا کہ انہیں یہ بات مزاحیہ لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مفتاح اسماعیل کے قریبی لوگوں میں سے میری یہ بات ان تک کوئی ضرور پہنچائے گا کہ جہنم میں بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہو گی ۔