اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بل گیٹس نےاپنی 48 سال پرانی سی وی شیئر کر دی

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے 48سال قبل 18 سال کی عمر میں بنائی ہوئی پہلی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ریزیومے میں بل گیٹس نے اپنے بچپن کے دوست اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی پال جی ایلن کا بھی ذکر کیا۔

بل گیٹس نے یہ سی وی 1974 میں بنائی تھی جب وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنے پہلےسال کی پڑھائی میں مصروف تھے۔

100 بلین ڈالر سے زیادہ کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بل گیٹس نے لنکڈ ان پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی کی بنائی ہوئی پہلی سی وی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میں سے زیادہ تر نوجوان 18 سال کی عمر میںمجھ سے زیادہ تجربہ ،مہارت اور تحقیق رکھتے ہیں ۔اس لیے کوشش جاری رکھیں ۔

حیران کن طور پر سی وی میں یہ بھی درج ہے کہ بل گیٹس اس وقت بھی 12ہزار ڈالرکما رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے بل گیٹس کو سراہتے ہوئے لکھا کہ یہ48 سال پرانی ہونے کے باجود آج بھی پرفیکٹ ہے۔