اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سدھو موسے والا کوقریب سے گولی مارنے والا شوٹر گرفتار

دہلی پولیس نے پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسےوالا کے قاتل انکت سرسا کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیشل سیل نے انکت سرسا رااور اس کو پناہ دینے والے ملزم سچن بھیوانی کو دہلی سے گرفتار کیا۔پولیس کے مطابق انکت سرسا نے سدھو موسے والا کو بہت قریب سے گولی ماری تھی اور وہ قتل میں استعمال ہونے والی بلیروکارمیں پریا ورتا فوجی اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ سوار تھا۔

اس سے قبل پولیس نے گلوکار کے قتل میں ملوث 2 اور شارپ شوٹرز پریاورت فوجی اور کشیش کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے سدھو موسے والا پر فائرنگ کی تھی۔

دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی ایچ جی ایس دھالیوال نے کہا تھا کہ سدھو موسے والا کے قتل کے دن 4 شوٹرز بولیرو گاڑی میں جبکہ 2 کرولا میں تھے۔اسپیشل سی پی نے کہا تھا کہ سدھو موسےوالا کے قتل کو انجام دینے میں دو ماڈیول سرگرم تھے اور وہ کینیڈین گینگسٹر گولڈی برار کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ کشیش بولیرو چلا رہا تھا اور اس گاڑی میں پریا ورتا فوجی، دیپک منڈی اور انکت سرسا سوار تھےجبکہ جگروپ روپا کرولا گاڑی چلا رہے تھا اور من پریت مانو اس کے ساتھ تھا۔

یاد رہے کہ موسے والا کو 29 مئی کو ان کے گھر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔واقعہ کے وقت وہ اپنی خالہ سے ملنے جا رہا تھا۔ اس سے ایک روز قبل پنجاب حکومت نے موسے والا سمیت متعدد افراد کی سیکیورٹی واپس لے لی تھی۔