اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ڈیلیوری بوائے گھوڑے پر پیزا ڈیلیور کرنے لگا

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پیٹرول وقت کے ساتھ ساتھ خرید سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے دنیا متبادل ذرائع تلاش کر رہی ہے۔

لیکن بھارت کے ایک ڈیلیوری بوائے نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب حال ہی میں ممبئی کی ایک سڑک پر بارش کے دوران وہ گھوڑے پر سواری کرتا نظر آیا۔

ڈیلیوری بوائے کی گھوڑے پر سواری کی وڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

وڈیو پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔صارفین کا کہنا ہے کہ یہ اچھا ہے،ایسا لگتا ہے بہت جلد ایک بار پھردنیا بھر کی سڑکوں پر ہر طرف گھوڑے نظر آئیں گے۔

کچھ صارفین نے اسے بارش سے بھی منصوب کیا ان کا کہنا تھا کہ بارش میں سڑک پر کھڑے پانی میں کھڑا ہو جاتا ہے گھوڑا نہ تو بارش میں ڈوبے گا اور نہ ہی ٹریفک جام میں پھنسے گا۔