اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مکی ماؤس (micky mouse)کارٹون’ڈزنی ‘ کو خیرباد کہنے کے لیے تیار

نیویارک(آن لائن ) بچوں کے پسندیدہ اور مشہور کارٹون کریکٹر مکی مائوس کو سال 2024 میں مکی ماؤس کے کردار کو 95 سال مکمل ہورہے ہیں اور اس موقع پر اس کے کاپی رائٹس ایکسپائر ہوجائیں گے۔علاوہ ازیں امریکی کاپی رائٹ قوانین کے تحت 2024 سے مکی ماؤس پبلک ڈومین کے طور پر دستیاب ہوگا اور عام افراد بھی اسے اپنے تخلیقی کاموں کے استعمال کیلئے بغیر کسی معاوضہ کے کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اس آئیکونک کارٹون کردار ’مکی ماؤس ‘ کو 1928 میں اسکرین پر متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد یہ کردار ڈزنی کی شناخت ثابت ہوا تھا جبکہ ڈزنی اسٹوڈیو مکی ماؤس کو 130 سے زائد فلموں میں استعمال کر چکا ہے۔