اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ابھی تو صرف عمران خان سےسوالات ہوئے ،مقدمات کا مرحلہ آنا باقی ہے، رانا ثنااللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کل کہا کہ ہمیں دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔اگر ایسا نہ کیا گیا توقوم کو سب کچھ بتاؤں گا۔عمران خان بتائیں کیا انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے؟کیا ان کا اے سی بند کیا گیا یا انہیں ادویات فراہم نہیں کی جا رہی ؟ایسا عمران خان کے ساتھ تو نہیں کیا جا رہا البتہ عمران خان نے گزشتہ 3 برسوں میں مخالفین کے ساتھ یہی سب کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 445 کنال کی اراضی اہلیہ کے نام جبکہ 200 سے زائد کنال کی اراضی فرح خان کے نام منتقل کی ۔اب ان سے سوال پوچھا جا رہا ہے تو یہ پریشان ہو رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کی جانب سے سوالات پوچھے جا رہے ہیں کیا سوالات کرنا کوئی غلط بات ہے۔بتائیں کے پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیر اعلیٰ ہاؤس جاتی تھی یابنی گالہ ؟اراضی اسکینڈل میں اقرار نامہ اور رجسٹری سب موجود ہے جس میں 5ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو بس سوالات پوچھے جا رہے ہیں ،مقدمات کا مرحلہ ابھی آنا ہے۔انہوں نے اپنے دور میں لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے اب ان کے خلاف سچے مقدمات بننے جا رہے ہیں تو کیا یہ حراساں کیا جانا ہے۔ عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کردھمکیاں دے رہے ہیں ۔