اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سدھو موسےوالا کے قتل کے فوری بعد شوٹرز کا جشن ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے متعلق بھارتی میڈیاکا دعویٰ ہے کہ یہ وڈیو قتل کے فوری بعد شوٹرز نے بنائی ہے۔

اس چونکا دینے والی ویڈیو میں مقبول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولیاں مارنے والے شوٹرز کوقتل پر جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

ویڈیو میں 5 افراد جو ایک گاڑی کے اندر اسلحہ لہراتے اور مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ وڈیوکیس کے سب سے کم عمر ملزم 18 سالہ انکیت سرسا کے موبائل فون سے برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کا دعوی ٰ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کے گینگ کے رکن انکیت سرسا نے موسے والا کو قریب سے نشانہ بناتے ہوئے 6 گولیاں فائر کی تھی ۔

پولیس نے اب تک قتل میں ملوث 2 شوٹرز سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہےجبکہ باقی تمام شوٹرز کی بھی نشان دہی مکمل کر لی گئی ہے۔

سدھو موسےوالا کو 29 مئی کو پنجاب کے مانسا ضلع میں قتل کیا گیا تھا۔