اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نانگا پربت سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے کم عمر کوہ پیماشہروز کاشف کو ریسکیو کیے جانے کے لیے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بن گیا

پاکستان کی دوسری بڑی چوٹی نانگا پربت کو سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما شہروز کاشف اپنےساتھی سمیت واپسی پر لاپتہ ہوگئے تھے۔

شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کا کہنا ہے کہ شہروز اپنے ساتھی فضل کے ہمرا کیمپ 4 سے کیمپ 3 کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دیے ہیں جو کہ ابھی کیمپ 3 کے راستے میں ہیں ۔

والد کا کہنا تھا کہ اس دوران مشکل پیش آنے پر کسی بے بھی ان کی مدد نہیں کی اور نہ ہی ان کو ابھی تک ریسکیو کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نانگا پربت کے نام سے ٹرینڈ بھی چل رہا ہے جس میں صارفین کی جانب سے شہروز کو جلد ریسکیو کیے جانے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ شہروز نے گزشتہ روز نانگا پربت کو سر کرتے ہوئے کم ترین کوہ پیما کااعزاز اپنے نام کیا تھا۔

شہروز 8000 میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر کوہ پیما کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں اس کے علاوہ انہیں پاکستان کے کم عمرکوہ پیما کا بھی اعزاز حاصل ہے۔