اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

طالبان نے ملا عمر کی زمین میں دفنائی ہوئی گاڑی 20سال بعد باہر نکال لی

طالبان کی جماعت کے امیر اور بانی ملاعمر کی تقریباً 20 سال قبل زمین میں چھپائی ہوئی کار باہر نکال لی۔

افغانستان پر امریکی فورسز کے حملے کے بعدطالبان کے امیر ملا عمر کی گاڑی کو زمین میں چھپا دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تب یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ملا عمر پاکستان فرا ہو چکے ہیں جبکہ ملا عمر کی موت کی تصدیق بھی افغانستان میں ہوئی تھی ۔

اس حوالے سے طالبان کے ترجمان قاری احمد یوسف کا کہنا ہے کہ ملا عمر کے زیر استعمال اس گاڑی پر انہوں نے کندھار سے صوبہ زاہبل کا آخری سفر کیا تھا جس کے بعد یہ گاڑی زمین میں چھپا دی گئی تھی ۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس گاڑی کو عجائب گھر میں رکھنے کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمین سے نکالی گئی گاڑی کرولا ویگن ہے جسے مقامی زبان میں ۔غواگئی کہا جاتا ہے۔