اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ ، بشریٰ اقبال نےوڈیو شیئر کر دی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف میزبان اورسابق رکن اسمبلی مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی 51 ویں سالگرہ کے دن سابق اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کی یاد میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ڈیو شیئر کی۔

وڈیو ایک ٹی وی شو کے دوران کی ہے جہاں ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی بیٹی دعا عامر کے ساتھ گفتگو کر رہے ہیں ۔

بشریٰ اقبال نے وڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ان مٹ نقوش۔ بشری ٰ اقبال کی اس وڈیو پر مداحوں کی جانب سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا۔

صارفین نے مرحوم کے درجات کے لیے دعائیں بھی کی ۔ صارفین کا کہنا تھا کہ والدین کی وفات کے بعد اس طرح کی یادیں انسان کو غم کے سمندروں میں ڈبو دیتی ہیں ۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت گزشتہ ماہ 10 جون کو اپنے گھر کے ایک کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے ۔ انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی ۔