اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جیمز کیمرون نے ایوٹار فلم کی ہدایت کاری سے معذرت کر لی

ہالی وڈ کی مشہور زمانہ فلم سیریز ایوٹار کے ہدایت کار جیمز کیمرون نے مزیدپارٹ بنانے سے معذرت کر لی ۔

غیر ملک خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیمز کیمرون جو کہ اس وقت ایوٹار کے دوسرے اور تیسرے سیکول کی ہدایت کاری مکمل کر چکے ہیں انہوں نے اگلےپارٹ کے لیے خدمات سے منع کر دیا ہے۔

خبروں کے مطابق جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ اس فلم کی ڈائریکشن ایک بہت ہی طویل مرحلہ ہے جس کے باعث کوئی اور پراجیکٹ نہیں کر پاتا۔ ان کاکہنا تھا کہ فلم کے دوسرے سیکول کا کام حتمی مراحل میں ہیں لیکن اس کے بعد اگلے سیزن کے لیے کوشش ہے کہ کوئی بہتر اور تجربہ کار ہدایت کار اس فلم کا حصہ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کچھ دیگر منصوبے ہیں جن پر وہ کام کے خواہش مند اس لیے ایوٹار سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

یار رہے کہ مشہور زمانہ فلم ایوٹار پہلی بار2009 میں پیش کی گئی تھی جبکہ دوسرا پارٹ دی وے آف واٹر رواں سال دسمبر میں ریلیز کیاجائے گی اس کے علاوہ تیسرا پارٹ 2024 میں ریلز کیا جائے گا جس کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔