اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدرمعدے کے مرض میں مبتلا، مدد کی اپیل

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور وکٹ کیپرذوالقرنین حیدر معدے کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد اس وقت شدید علیل ہیں ۔

2010 میں اسکینڈل کی نظر ہونے کے بعد پاکستان قومی ٹیم سے راہیں جد کرنے والے ذوالقرنین حیدر کا کہنا تھا کہ وہ اومان میں لیگ کھیلنے میں مصروف تھے جہاں انہیں معدے میں شدید درد محسوس ہوا جس کے بعد انہیں آپریشن کروانا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے اومان میں اپنا علاج کروا رہے تھے لیکن اب علاج کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اومان میں باسی کھانا کھانے کے بعد معدے کی شدید انفیکشن میں مبتلا ہوئے جب کہ آپریشن کے بعد اب وہ مزید کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں ۔وہ اب لاہور کے ایک نجی اسپتال سے علاج کروا رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے علاج کے اخراجات برداشت کیے جائیں ۔اب میں اور کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں رہا۔

ان کی بیٹی نے پی سی بی سے اپیل کی کہ انہیں بورڈ میں کوئی ملازمت دی جائے تاکہ وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر بہتر خدمات سر انجام سے سکیں ۔وہ اب نہیں چاہتی کہ ان کے والد کرکٹ کھیلنے یا ملازمت کے لیے ملک سے باہر جائیں ۔وہ یہیں پر رہ کر ان کا علاج کروانا چاہتی ہیں ۔