الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں ۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ایک طویل لڑائ کے بعد آج تحریک انصاف کو 5 مخصوص صوبائ نشستیں بھی حاصل ہو گئیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تحریک انصاف اور (ق) لیگ کی نشستیں بڑھ کر173 ہو گئ ہیں جبکہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستیں 172 ہیں1 راہ حق اور4 آزاد امیدوار ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے حمزہ حکومت آخری دن گن رہی ہے۔
یار رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی نشستوں پر بتول زین ،سائزہ رضا ،فوزیہ عباس جبکہ اقلیتی نشستوں پر حبکوب رفیق اور سیمیول یعقوب کی تقرری کے نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے ہیں ۔