اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,609FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اٹک : صحافی عمران ریاض خان کو عدالت کے باہر سے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا گیا

اٹک کی مقامی عدالت سے رہائی کا پروانہ حاصل کرنے کے بعد چکوال پولیس نے عمران ریاض کو شہری کی درخواست پر دائر مقدمے میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے چکوال پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے ریمارکس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چکوال پولیس نے عمران ریاض کی گرفتاری کے لیے مروجہ قانونی طریقہ اختیار نہیں کیا۔اس لیے عمران ریاض کو چکوال پولیس کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق احاطہ عدالت کےباہر عمران ریاض نے خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جس کے بعد پولیس انہیں لے کر چکوال روانہ ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق چکوال پولیس کے ترجمان نے عمران خان کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔