اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حمزہ شہباز کا 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ معطل کر دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے روشن گھرانہ پروگرام کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا پرگرام معطل کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اعلان ضمنی انتخابات کے بعد بھی کیا جا سکتا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ یہ پروگرام ضمنی انتخابات کے بعد دوبارہ شروع کر سکتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوں گے ہمیں انتخابات کے لیے پولیس اور رینجرز کی معاونت حاصل ہے۔پنجاب کے ضمنی انتخابات کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ انہیں 20 حلقوں کے نتائج پر ہی پنجاب حکومت کا فیصلہ ہو گا۔

اس سے قبل سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کےوکیل خالد اسحاق نے دلائل میں کہا کہ اس اعلان کا تعلق صرف انتخابات سے نہیں بلکہ پورے صوبے کی عوام کے لیے ہے۔انتخابات تو صرف 20 حلقوں میں ہو رہے ہیں ۔اس کے لیے 100 بیلن روپے بجٹ میں مختص ہوئے ہیں ۔ سیاسی فائدے کے لیے نہیں عوام کی فلاح کے لیے منصوبہ لایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر بجٹ میں پروگرام لے آئے تھے تو الگ سے پریس کانفرنس اور اعلان کیوں کیا گیا؟