اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آبادمیں گرین اور بلیو لائن بس سروس کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد میں میٹرو اور اورنج لائن بس سروس کے بعد گرین اور بلیو لائن بس سروس کا بھی آغاز کر دیا گیا۔

اس حوالے سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بہارکاہو سے پمز (گرین لائن) اور کورال سے پمز (بلیو لائن) تک پہلی اسلام آباد بس سروس کا افتتاح کر رہے ہیں جہاں تمام گرین بلیو سروس ریڈ لائن (پنڈی اسلام آباد میٹرو) سے ضم ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس بہارہ کہو سے پمز اسپتال تک 15 کلومیٹر کے روٹ پر چلے گی جہاں 8 اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جبکہ بلیو لائن کورال سے پمز اسپتال تک 30 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی جہاں 13 اسٹاپ بنائے گئے ہیں۔